شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت نے لیسکو کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو ناقص قرار دیدیا، نیپرا نے انویسٹمنٹ پلان کی بنیاد پر ٹیرف کی مد میں صارفین سے بجلی بلوں کے ذریعے اربوں روپے وصول کرنے پر جواب طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف کے ذریعے صارفین سے سالانہ اربوں روپے کے فنڈز وصولی کے باوجود کارکردگی بہترنہیں ہوسکی، جس کی وجہ سے جواب طلب کیا گیا، نیپرا کی منظوری سے لیسکو ہر سال بجلی کے بلوں میں اضافی فنڈز وصول کرتی ہےاوران فنڈز کے ذریعے بجلی کی ترسیلی، نیو کنکشنز، ٹرانسمیشن لائینز سمیت دیگر منصوبے بنائے جاتے ہیں، تاہم نیپرا نے تمام پیرامیٹرز میں ناقص کارکردگی دکھانے پر لیسکو سے جواب طلب کیا ہے.
نیپرا نے دو ہزار سولہ سے دوہزارتیئس تک لیسکو کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ مالی سال کے دوران لیسکو کو انویسٹمنٹ پلان کے تحت بیس ارب روپے کی مد میں وصولی کے باوجود سہولتیں نہ دینے پر جواب طلب کیا ہے۔