ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"پلانٹ فار پاکستان" کے تحت خصوصی مہم،ایل ڈی اے شہر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گا

کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ورلڈ فارسٹ ڈے پر شجر کاری کی خصوصی مہم پر اجلاس،اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی، ڈائریکٹر انوائرمنٹ اور چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے تیاریوں بارے بریفنگ دی۔

  ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے ورلڈ فارسٹ ڈے پر "پلانٹ فار پاکستان" کے تحت خصوصی مہم کا آغاز کرے گا۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر شہر میں ایک لاکھ سے زائد پودے لگائے گا۔ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن، ایف ٹی سی، امپوریم مال اور دیگر مقامات پر بھی پودے لگائے و مفت تقسیم کیے جائیں گے۔ ایل ڈی اے پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے تعاون سے 60 ہزار پودے لگوائے گا۔

ایل ڈی اے ون ونڈوسیل اور ایونیو ون میں آنے والے شہریوں کو مفت پودے بھی تقسیم کیے جائیں گے۔