سٹی 42 : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے،سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 415 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 306 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔