(ویب ڈیسک) پی ایس ایل 9 کے فائنل میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کروانے والے عماد وسیم کی سگریٹ پیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عماد وسیم نے ملتان سلطانز کیخلاف فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے دوران ہی جب ملتان سلطانز کی ٹیم 127 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز جاری رکھے ہوئے تھی ایسے میں ڈریسنگ روم میں سگریٹ پیتے عماد وسیم کو کیمرے نے اپنی آنکھ میں محفوظ کرلیا اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ 2019 میں بھی پیش آچکا ہے جب وہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میں سگریٹ نوشی کرتے پکڑے گئے تھے۔
عماد وسیم کی ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں کوئی کہہ رہا ہے کہ ’بوائز‘ کیلئے زبردست پرفارمنس دینے کے بعد سگریٹ کے کش لگانا تو لازمی سی بات ہے۔