لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحان کا آغاز

19 Mar, 2024 | 11:36 AM

  جنید ریاض :لاہور بورڈ کے تحت نہم جماعت کے سالانہ امتحان کا آغاز ہو گیا۔پہلے روز 4 مضامین اکنامکس،ڈریس میکنگ اینڈ فیشن ڈیزائننگ کا پیپر ہوگا,پہلے روز تاریخ پاکستان اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کا پیپر بھی ہو گا.
نہم جماعت کے امتحان میں اڑھائی لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے.
سالانہ امتحان کے لئے 860 امتحانی سنٹرز تشکیل دیئے گئے .تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ ،غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔
امتحانات 5اپریل تک جاری رہیں گے،20مارچ کو انگریزی کا پیپر لیا جائے گا۔
نہم جماعت کا آخری پیپر مطالعہ پاکستان کا لیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں