ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 9 کا سنسنی خیز فائنل ،ملتان سلطانز کو ہرا کر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار چیمپئن بن گیا

پی ایس ایل 9 کا سنسنی خیز فائنل ،ملتان سلطانز کو ہرا کر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار چیمپئن بن گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (حسنین محی الدین)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو   سنسنی خیز  مقابلے کے بعد شکست  دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف  یونائیٹڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر  حاصل کر لیا،  سنسنی خیز میچ کی بات کریں تو  ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ شروع سے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے بہتر نظر آنے لگا جب ،ملتان سلطانز کے اوپننگ بلے با زیاسر صرف 6 رنز بنا کر چلتے بنے ، ان کے بعد آنے والے ڈیوڈ ولی  بھی صرف 6 رنز کا ہی کھاتہ کھول پائے اور دوسرے اوور میں ہی چلتے بنے، اس طرح ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ صرف 14 رنز پر ہی گر گئی ۔

 اس کے بعد  ٹیم کو سنبھالا دینے کی ذمہ داری کپتان محمد رضوان نے اٹھائی اور عثمان خان  کے ہمراہ  ٹیم کا سکور 67 رنز تک پہنچایا لیکن کپتان محمد رضوان عثمان خان کو بیچ منج دار اکیلا چھوڑ کر 26 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر مارٹن گپٹل کو کیچ تھما بیٹھے، لیکن عثمان  نے ہمت نہ ہاری اور 40 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نہ دے سکا ، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد  ہارڈ ہٹر افتخار احمد نے ٹیم کا سکور بڑھانے کی کوشش کی اور ان کی کوشش کسی حدتک کامیاب بھی ہوئی ، عثمان خان کے بعد صرف وہی واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 30 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے ، اس طرح ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو 160 رنز کا ہدف دیا۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ کی بات کی جائے تو یونائیٹڈ نے آغاز پر جارحانہ کھیل کا آغاز کیا ، لیکن محمد رضوان کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کولن منرو 13 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے لیکن اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل نے شاندار 50 رنز سکور کیے ، انتہائی سنسنی خیز مقابلہ آخری گیند تک  دلچسپ سے دلچسپ ہوتا رہا، اسلام آباد ہونائیٹڈ  کی ایک ایک کر کے 8 وکٹیں گر چکی تھیں اور جیت کیلئے آخری گیند  ایک سکور کی ضرورت تھی جبکہ بیٹنگ پر نوجوان گیند باز حنین شاہ تھےاور سامنے ملتان سلطانز کے  گیند باز محمد علی تھے لیکن جیت اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقدر بنی اس طرح سنسنی خیز  مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کا چیمپئن بن گیا ۔