(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے جس کے باعث چوکی میں کھڑی موٹر سائیکل پر آگ لگ گئی جوکہ مکمل طور پر جل گئی۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔