علی ظفر کی آواز میں او آئی سی کانفرنس کا آفیشل ترانہ جاری

19 Mar, 2022 | 08:53 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) وزرائے خارجہ  کی پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا، ترانےکو معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز دی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق ترانہ جمیل الدین عالی کے گیت کا ری میک ہے، جس کی تھیم ہے، 'اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقے میں مت پڑو'۔فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ  ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے۔

خیال رہےکہ معروف شاعر اور نغمہ نگار جمیل الدین عالی نے پاکستان میں 1974 میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر یہ ترانہ تخلیق کیا تھا جسے بے پناہ مقبولیت ملی تھی۔

مزیدخبریں