گلوکار ’’علی ظفر ‘‘کی ویڈیو لیک ہوگئی

19 Mar, 2022 | 03:08 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: پاکستان کے نامور گلوکار علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے لیک ہونے والی ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں علی ظفر کو ’ اللّٰہ اکبر‘ کی صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ علی ظفر کی جانب سے 10ماہ قبل نعت ’معراج‘ ریلیز کی گئی تھی. سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اب اُن کا نیا کلام آنے والا ہے جس کی عکس بندی جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر کا خوبصورت نعتیہ کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔گلوکار علی ظفرکے اس نعتیہ کلام کی 9 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے یوٹیوب چینل پر اب تک  1.33 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

مزیدخبریں