پاکستانی فاسٹ باولرز کو دباؤ میں کھیلنے کیلئے تیار کروں گا،باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ

19 Mar, 2022 | 02:56 PM

شہبازعلی:قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ  نے پہلی ویڈیو لنک کانفرنس کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ  کاکہنا تھاکہ وہ  ایک سال کے عرصے میں  قومی ٹیم کو بہترین نتائج دیں گے۔ فاسٹ باؤلرز کو دباؤ  کو سامنا کرنے کے لیے تیار کرنا اہم ذمہ داری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کو جوائن کیا تو سب نے گرم جوشی سے استقبال کیا،ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خوش گوار ہے ۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ یہ سال پاکستانی ٹیم کے لیے خاصا مصروف سال ہے ۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹریننگ کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔دونوں ٹیمیں تین گھنٹے تک ٹریننگ کریں گی ۔یادرہے کہ آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد پہلی مرتبہ قذافی اسٹیڈیم پہنچی ،1998  آسٹریلیا نے لاہور میں ون ڈے میچ کھیلا تھا۔

مزیدخبریں