ملتان ، احمد حسین دیہڑ کے ڈیرہ پر کشیدگی ، ڈنڈا فورس اورورکرز آمنے سامنے

19 Mar, 2022 | 02:49 PM

  جنید انور: ملتان میں موسم کے ساتھ  سیاسی محاذ پر پارہ ہائی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے منحرف  رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کا پتلا نذرآتش کیا۔  احمد حسین ڈیہڑ کے حامیوں کی ڈنڈا اور انڈا فورس سامنے آ گئی۔کشیدگی بڑھنے پر پولیس بے بس  نظر آنے لگی۔               

 رپورٹ کے مطابق ملتان میں تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی  احمد حسین ڈیہڑ کے حامی ڈنڈا اور انڈا فورس نے  ان کے ڈیرہ کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ان کے کزن احمد حسین ڈہیڑ کاکہنا ہے کہ انہیں ڈیرہ پر حملہ کی دھمکی دی گئی۔  اپنے دفاع کے لئے ڈنڈے سوٹے اٹھائے ہیں۔  انہوں نے خبردار کیا کہ  جس نے ڈیرہ کی طرف رخ کیا۔ جواب دیں گے ۔  احمد حسین ڈیہڑ نے حق پر آواز اٹھائی اورحلقہ کے عوام کی لڑائی لڑی ہے۔

مزیدخبریں