ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم حاضر ہوں۔۔ الیکشن کمیشن کا دوبارہ بلاوا آگیا

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمانے کے بعد ایک اور دھچکا۔۔  الیکشن کمیشن نے سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو  21 مارچ کو دوبارہ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر سوات نے وزیراعظم سمیت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان ، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور وفاقی وزیرمواصلات مرادسعید کو بھی دوبارہ طلب کرلیا ہے۔اس سے قبل ڈی ایم او نے سوات جلسے میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر18مارچ کوطلب کیا تھا۔

واضح رہے کہ  خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ31مارچ کو شیڈول ہے۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ سوات سے منع کیا تھا تاہم الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیر اعظم نے سوات میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا ۔الیکشن کمیشن   اس سے قبل بھی وزیر اعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کرچکا ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے 19فروری کو جاری کردہ آرڈیننس کے تحت پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کے منتخب رکن کوکسی بھی حلقے میں جلسوں میں شرکت یا خطاب کی اجازت دی گئی ہے۔

اس پر الیکشن کمیشن حکام کا موقف ہے کہ سیاسی جماعتوں، انتخابی مہم میں حصہ لینے والے امیدواروں اور انتخابی مشق میں شامل دیگر افراد کے لیے ضابطہ اخلاق وضع کرنا ان کا کام ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor