علی اکبر: سیاسی رابطے، روٹھوں کو منانے کا مشن۔ وفاقی وزراء کے رات گئے ترین گروپ سے رابطے۔ فوری انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی۔
وفاقی وزیر پرویز خٹک نے رات گئے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گروپ ارکان کی ناراضی کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اہم فیصلے روک لیں۔ جلد اہم پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔
ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چودھری کی جانب سے بھی رابطے کی تصدیق کردی گئی۔ عون چودھری کا کہنا ہے کہ رات گئے پرویز خٹک سے رابطہ ہوا۔ پرویز خٹک نے ترین گروپ کو فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے بھی عون چودھری سے رابطہ کیا اور ترین گروپ کی ناراضٰی دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔