کویت جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے خوشخبری

19 Mar, 2022 | 12:10 PM

ویب ڈیسک : کویت میں کورونا کی تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں اور ساتھ ہی تین ماہ کا انٹری ویزہ متعارف  کرایا گیا ہے۔

حکومت  کویت نے  ملک میں تمام کورونا پابندیاں  ختم کرتے ہوئے 3 ماہ کا انٹری ویزہ متعارف کرا دیا۔ تا ہم ویکسین کا کورس مکمل نہ کرنے والے افراد کو پرواز سے 72 گھنٹے پہلے کا پی سی آر ٹیسٹ منفی دکھانا لازمی ہوگا جب کہ کویت پہنچنے کے بعد 7 دن ہوٹل میں قرنطینہ اور اس کے بعد پھر پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہوگا

کویت کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد پر ملک میں داخلے پر کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اور وہ بغیر ٹیسٹ یا قرنطینہ کے ملک میں داخل ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں