ویب ڈیسک: آئے روز سوشل میڈیا پر لڑائی جھگڑے کی ویڈیو زسامنے آتی رہتی ہیں،تاہم آج ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ڈاکٹر نے مریض پر دھاوا بول دیا اور اُسے سرعام تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کی جانب سے مریض پر تشدد کا واقعہ ریاست اڑیسہ کے ضلع کلاہانڈی میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق ایک مریض معدے کی شکایت لیے اسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹر کے موجود نہ ہونے پر مریض نے شور مچانا شروع کر دیا ۔جیسے ہی وہاں ڈاکٹر سلیش کمار اسپتال پہنچے تو مریض اور ان کے درمیان بحث ہوئی جس پر ڈاکٹر نے مریض پر لاتوں ،گھونسوں کا آزادانہ استعمال کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مریض خود کو بچانے کیلئے ادھر اُدھر بھاگتا رہا۔
#Inhuman...
— Manas Behera @ANI (@manasbehera07) March 14, 2022
Doctor loosing his patience.
Dr. Sailesh Kumar Dora thrashed patient inside hospital in Odisha's Kalahandi.
A doctor allegedly thrashed a patient at the Dharmagarh sub-divisional hospital last evening. @ICMRDELHI@HealthOdisha @nabadasjsg @MoSarkar5T pic.twitter.com/2EZjMkdrxf
متاثرہ مریض کی جانب سے ڈاکٹر کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہےتاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔واضح رہے کہ بھارت میں آئے روز ڈاکٹر ز کی جانب سے مریضوں پر تشدد کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں۔