بادل کہاں کہاں برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

19 Mar, 2022 | 11:22 AM

ویب ڈیسک: اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں تیز آندھی اور ژالہ باری کیساتھ بارش کا امکان جبکہ ملک کے وسطی او رجنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان ،چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں  تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

 سرگودھا، سیالکوٹ، گجرات اور لاہورمیانوالی، خوشاب، حافظ آباد ، گوجرانوالہ میں گرج چمک کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا،خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

دیر، چترال، سوات، بونیر، مانسہرہ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، کرم اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،دن کے درجہ حرارت معمول سے05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہیں گے۔

دوسری جانب ایبٹ آباد تیز ہواؤں نے تباہی مچادی ۔ٹھنڈیانی گلیات میں تیز ہوا سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں،جبکہ ایبٹ آباد میں  بھی تیز بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث کئی سکولوں کی چھتیں اڑگئیں۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔انتظامیہ کی جانب سے تاحال متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا گیا۔

مزیدخبریں