بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر

19 Mar, 2022 | 09:24 AM

ویب ڈیسک:مہنگائی کے مارے عوام کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے ،نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ۔حکومت کی جانب سے بجلی 5 روپے سستی کرنے کے معاملے پر نیپرا نے بجلی 5 روپے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے وزیر اعظم کے مراعاتی پیکج پر اپنا فیصلہ جاری کیا ہے۔فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے ۔ وفاقی حکومت اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ وزارت توانائی کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کی گئی تھی۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو مارچ سے جون تک بجلی قیمتوں میں کمی کا ریلیف فراہم کیاجائے گا۔ حکومت بجلی صارفین کو 106 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں