ویب ڈیسک:وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی جانب سےتحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد حکومتی صفوں میں ہلچل ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رکن عامر گوپانگ بھی باغی بن گئے ہیں۔ جن کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔عامر گوپانگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے چار سال میں ہمارا کوئی کام نہیں کیا، تحریک عدم اعتماد پر ضمیر کے مطابق فیصلہ کروں گا، آرٹیکل 63 اے اس شخص پر کیسے لگ سکتا ہے جس نے کوئی عمل نہ کیا ہو۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے 12 اراکین اسمبلی سندھ ہاؤس میں موجود تھے جبکہ راجہ ریاض نے 24 اراکین اسمبلی کے سندھ ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ کیا تھا۔