رضوان نقوی: پاکستان ٹیکس بار کا "ٹیکس پیئر پروفائل " اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کا مطالبہ، صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب ناگرا اور جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد نے چیئرمین ایف بی آر کو تین ماہ کی توسیع کیلئے خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر محمد جاوید غنی کو خط کر "ٹیکس پیئر پروفائل " اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ صدر پاکستان ٹیکس بار آفتاب ناگرا اور جنرل سیکرٹری فرحان شہزاد نے خط میں لکھا ہے۔ کورونا صورتحال کے باعث پچیس لاکھ ٹیکس گزاروں کیلئے اپنے پروفائل 31 مارچ تک اپ ڈیٹ کرنا محال ہے۔
ادھر ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو نئے بینک اکاؤنٹس، ایڈریس، کاروباری تبدیلیوں کی معلومات اپ ڈیٹ نہ کرنے کی صورت میں ایکٹوٹیکس پیِر لسٹ سے نام خارج کرنےکا عندیہ دے رکھا ہے۔ پی ٹی بی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا صورتحال میں ٹیکس گزاروں کی مشکلات کے پیش نظر ٹیکس پیئر پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 3 ماہ کی توسیع دی جائے۔