وزیراعلیٰ عثمان بزدار پھر بازی لے گئے

19 Mar, 2021 | 07:16 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: صوبے کے عوام کو ان کی دہلیز پربنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام، وزیراعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر 136تحصیل کونسلز کو 18ارب روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں مقامی سطح پر تعمیر وترقی کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام 21۔2020 ترتیب دے دیا گیا ہے، 306 لوکل گورنمنٹس کی آبادی مستفید ہوگی،  18 ارب روپے کی لاگت سے6688سکیمیں منظور، 4460سکیموں کے ٹینڈرز جاری،نچلی سطح پر نئے دور کا آغاز دیہات میں 7ارب روپے کے 2657 منصوبوں اور شہرو ں میں 3ارب70لاکھ روپے سے 1640سکیموں پر کام کا آغاز پنجاب ترقی کیلئے ایک نئے دور کی جانب گامزن ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا تیسرا اجلاس ہوا جس میں ڈیپوٹیشن پالیسی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔  وزیر اعلی کی ڈیپوٹیشن پالیسی کو یکساں اور حقیقت پسندانہ بنانے کی ہدایت جاری کی،جائزہ لینے کیلئے سب کمیٹی تشکیل دے دی۔جوبلی ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ پناہ گاہ اتھارٹی کو دینے کی منظوری،ایل ڈی اے کا دائرہ کار دوبارہ لاہور تک محدود کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب کی مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں موثر کردار پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ آپ نے حکومتی امیدواروں کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بلوچستان اورقبائلی علاقہ کو نمائندگی ملی۔

تحریک انصاف نے پسماندہ علاقوں کے سیاستدانوں کو ان کاحق دیا سابق ادوار میں صرف مخصوص علاقے کے سیاستدانوں کو اہم عہدوں پر نمائندگی دی گئی جس سے پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہوئی سیاست کے ذریعے ذاتی تجوریاں بھرنے والوں کا حال اور مستقبل دونوں تاریک،پی ڈی ایم اب قصہ پارینہ بن چکی ہے، سیاست کا دھڑن تختہ ہو چکا پاکستان میں صرف وزیر اعظم عمران خان کی شفاف سیاست ہی چلے گی۔

وزیراعلی نے قبائلی علاقہ میں ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کرادی، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزیر سید یاور بخاری،اراکین قومی اسمبلی جویریہ ظفرآہیر،نواب شیر وسیر اورشوکت بھٹی سے بھی ملاقات کی،  منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ نے مسائل نوٹ کئے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کردیئے۔

مزیدخبریں