معروف آئل کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد

19 Mar, 2021 | 06:05 PM

Arslan Sheikh

رضوان نقوی: جی ای آئل اینڈ گیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے بینک اکاؤنٹس منجمد، ایف بی آر نے "جی ای آئل اینڈ گیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی" کے اکاؤنٹ سے 55 لاکھ 53 ہزار 858 روپے کی ریکوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے "جی ای آئل اینڈ گیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ" کا آواری ہوٹل میں واقع نجی بینک کی برانچ میں اکاؤنٹ منجمد کردیا ہے۔ ایف بی آر کے کارپوریٹ ٹیکس آفس کے انفورسمنٹ ون کی ٹیم نے "جی ای آئل اینڈ گیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی" کے اکاؤنٹ سے 55 لاکھ 53 ہزار 858 روپے کی ریکوری کرلی ہے۔

جی ای آئل اینڈ گیس پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکمپنی کے ذمے سال 2018 کا ٹیکس واجب الادا تھا۔ کارپوریٹ ٹیکس آفس کی کمشنر انفورسمنٹ ون فضہ بتول کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر فیصل اصغر کی سربراہی میں ریکوری کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر علی تاج اور اسسٹنٹ کمشنر عثمان شاہ ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔

مزیدخبریں