پی سی بی کو انڈین کرکٹ بورڈ نے گرین سگنل دیدیا

19 Mar, 2021 | 05:25 PM

M .SAJID .KHAN

(حافظ شہباز)انڈین کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی قومی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم ہیش رفت ہوگئی ، بی سی سی آئی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے لیے آئی سی سی کو یقین دہانی کرادی ہے ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈین بورڈکو پاکستانی ٹیم کو ویزے جاری کرنے کے حوالے سے گرین سگنل مل گیا ہے۔

اس سلسلے میں اس ماہ کے آخر میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اجلاس میں اس معاملے پر اہم پیش رفت متوقع ہے ،، انڈین کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں پاکستانی ٹیم کو ویزوں کی یقین دہانی کروائے گا۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے 31مارچ تک قومی ٹیم کے ویزوں کے حوالے سے کلئیرنس مانگ رکھی ہے ۔اس معاملے پر ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہمیں آئی سی سی نے کوئی جواب نہیں دیا تاہم اس ماہ کے آخرمیں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو اجلاس ہے جس میں جواب ملنے کی توقع ہے.

مزیدخبریں