’ ’حلیمہ سلطان‘ ‘نے خود کو ملکہ بنا دیا

19 Mar, 2021 | 03:07 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) معروف ترک سیریز ارطغرل غازی میں تاریخی کردار حلیمہ سلطان ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ نے کو سوشل میڈیا پر نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے خود کو ملکہ قرار دے دیا۔ ایسرا بلگیچ کی ان تصاویر پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایسرا بلگیچ نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر چند تصویریں شیئر کی ہیں جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔سیاہ لباس میں ملبوس ایسرا بلگیچ کا خود کے لیے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے وہ تاش کے پتوں کی کوئین ہیں اور ایک پرانا بھلایا ہوا رشتہ ہیں۔ ایسرا بلگیچ کی ان تصاویر پر ان کے مداحوں کی طرف سے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ان کے مداح ان کی خوب تعریفیں کررہے ہیں۔
 واضح رہے کہ حلیمہ سلطان کے روپ میں نظر آنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگچ ایک پاکستانی برانڈ کی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔ وہ موبائل کمپنی جاز کی بھی برانڈ ایمبیسڈر بنی تھیں اور اداکارہ نے پاکستانی برانڈ 'کھاڈی' کے خصوصی کلیکشن کا فوٹو شوٹ بھی کرایا تھا۔اب اداکارہ نے دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی سے برانڈ ایمبیسڈر کا معاہدہ بھی کیا تھا جبکہ بلیو ورلڈ سٹی کے آفیشل اکاو¿نٹ پر اسرا بلگچ کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہیں ہاو¿سنگ سوسائٹی کا نیا چہرہ قرار دیا گیا تھا۔ویڈیو میں ترک اداکارہ ہاو¿سنگ سوسائٹی کو 'میرا نیا گھر' کہتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

مزیدخبریں