سٹی 42:بھارتی ریسلر رتیکا پھوگاٹ نے کشتی میں شکست پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ریسلرز گیتا پھوگاٹ اور ببیتا پھوگاٹ کی ماموں زاد بہن رتیکا پھوگاٹ کو راجھستان میں منعقدہ کُشتی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی پولیس کے مطابق رتیکا اپنے تایا کے گھر پر مقیم تھی، جہاں اس نے شکست کے بعد پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کُشتی کے مقابلے کے فائنل میں رتیکا کو ایک پوائنٹ سے شکست ہوئی تھی۔
Rest in Peace choti behen Ritika. I still can't believe what just happened with you Will miss you forever ???????? Om Shanti ???????????????? pic.twitter.com/LiLum1kbYB
— Ritu phogat (@PhogatRitu) March 18, 2021
خیال رہے کہ مہاویر پھوگاٹ اور ان کی صاحبزادیاں گیتا ،ببیتا اور ریتو پھوگاٹ انڈین ریسلنگ کا ایک بڑا نام ہیں۔ ان کی زندگی پر 2016 میں بالی ووڈ میں ’دنگل‘ کے نام سے فلم بنی تھی جس میں مہاویر پھوگاٹ کا کردار عامر خان نے ادا کیا تھا۔