ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا

آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹمپل روڈ (حافظ شہباز علی) آئیبا (انٹر نشینل باکسنگ فیڈریشن) نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر کے ایڈہاک لگانے کا اعلان کر دیا۔ 

پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو بڑا دھچکا لگ گیا، پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دو دھڑے بننے کے بعد باکسنگ کی ورلڈ باڈی آئیبا حرکت میں آگئی، آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے دونوں دھڑوں کے انتخابات 24 جنوری کو لاہور میں ہوئے تھے، جہانگیر ریاض گروپ نے اپنے انتخابی عمل سے 2فروری جبکہ خالد محمود گروپ نے تین فروری کو اپنے انتخابی دستاویزات آئیبا کو بھجوائے۔

آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھا دئیے، آئیبا کے آئین کے آرٹیکل 7.2کے تحت کسی بھی رکن ملک میں دو قومی فیڈریشنز کام نہیں کرسکتیں، ساری صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئیبا نے اپنے زیر انتظام پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات کروانے کا لیٹر جاری کردیا۔

انتخابی عمل مکمل ہونے تک باکسنگ فیڈریشن کے معاملات کے لیے ایڈہاک کمیٹی بنائی جائے گی جس کے لیے   آئیبا نے خالد محمود اور جہانگیر ریاض گروپ سے ایڈہاک کمیٹی کے لیے دو، دو نامزدگیاں مانگ لیِں، دونوں گروپس کو 15 روز کے اندر دو،دو نامزدگیاں بھجوانے کا کہا گیا، ایڈہاک کمیٹی کا مینڈیٹ باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات کروانا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer