ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پناہ گاہوں سے متعلق حکومتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

پناہ گاہوں سے متعلق حکومتی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) شہر میں بنائی گئی پناہ گاہوں میں پردیسیوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں، عمارتوں کی دیواروں میں دارڑیں پڑ گئیں، حکومتی مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پردیسیوں اور مستحق افراد کے لیے شہر میں پناہ گاہیں بنائی گئیں، ان پناہ گاہوں کی کارکردگی اور تعمیراتی کام کے حوالے سے حکومتی ادارے مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن نے ایک اہم انکوائری رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار کی پناہ گاہوں کی عمارات کے مختلف حصوں میں دارڑیں پڑ چکی ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، رستے پانی نے عمارات کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

سرکاری رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایم اینڈ ای کی ٹیم نے اس پر ایل ڈی اے اور پبلک بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز سے وضاحت مانگی لیکن انہیں جواب ہی نہیں دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پردیسیوں نے مانیٹرنگ ٹیم سے شکایات کیں کہ ریلوے اسٹیشن پر قائم پناہ گاہ میں پینے کا صاف پانی نہیں دیا جاتا اور جو پانی دیا جاتا ہے وہ پینے کے قابل نہیں جس سے پناہ گاہ میں آنے والے افراد متعدد بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

ریلوے اسٹیشن پناہ گاہ کی انتظامیہ سے رپورٹ میں کیے گئے انکشافات بارے پوچھا گیا، تو ان کا کہنا تھاکہ عمارت میں داراڑوں کے حوالے وہ کچھ نہیں کہہ سکتے، جبکہ پینے کے پانی کے بارے میں شکایت پہلے تھی لیکن اب فلٹر لگا کر صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer