کاش یہ لمحہ یہاں ہی رک جائے، صبور علی

19 Mar, 2020 | 11:46 PM

Malik Sultan Awan

(زین مدنی )اداکارہ صبور علی نے سوشل میڈیا پر اپنی بہن سجل احد میر کی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ لمحہ یہیں رک جائے۔

گزشتہ روز اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بہن سجل احد میر کی14مارچ کو ہونے والی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔ صبور علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں سجل احد میر کے ساتھ صبور علی، سعدیہ غفار اور زارا نور عباس ہیں۔ صبور علی نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ کہتے ہیں کہ وقت بہت جلدی گزرتا ہے لیکن میری خواہش ہے کہ یہ لمحہ یہیں رک جائے۔اداکارہ نے لکھا کہ سجل جب میں تمہیں نکاح کے لیے تیار کر رہی تھی تو اس وقت مجھے وہ تمام خاص لمحے یاد آگئے تھے جو میں نے تمہارے ساتھ گزارے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ وہ سجل کو بہت یاد کریں گی۔

مزیدخبریں