( زین مدنی ) معروف گلوکارسجاد علی نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا اعلان کردیا، ٹویٹر پر ویڈیو پیغام شیئر کردیا۔
معروف گلوکار سجاد علی نے آن لائن کنسرٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سجاد علی نے 41 سیکنڈ کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ دنیا کی موجودہ حالت کے پیش نظر انہوں نے آن لائن کنسرٹس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں سجاد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور ان کے کروڑوں فینز گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تو کیا کنسرٹس نہیں ہوں گے؟ انہوں نے اپنے سوال کا خود ہی مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کنسرٹس تو ہوں گے، اب آن لائن کنسرٹس ہوں گے۔