پولیس کا جعلی سینیٹائزر بنانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن

19 Mar, 2020 | 10:11 PM

( عابد چوہدری ) کورونا وائرس کو کمائی کا ذریعہ بنانے والا جعلساز مافیا بھی متحرک، فیکٹری ایریا پولیس نے جعلی سینیٹائزر بنا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں سینیٹائزر کے گیلن قبضہ میں لے لئے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جعلی سینیٹائزر بنا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے والے ملزم کو دھرلیا۔ ایس پی کینٹ بلال فرقان کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے جعلی سینیٹائزر بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر ملزم یاور نواز کو حراست میں لے لیا اور موقع سے بھاری مقدار میں خام مال اور جعلی سینیٹائزر برآمد کر لئے۔

ملزم جعلی سینٹائزر کو گلی محلوں اور مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا۔ ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ 

مزیدخبریں