شہرمیں کورونا وائرس بے قابو ، 14 نئے کیسز سامنے آگئے

19 Mar, 2020 | 09:37 PM

Malik Sultan Awan

(زاہد چوہدری) شہر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی، مزید 14 نئے کیسز سامنے آگئے ۔ متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔ ڈیفنس ، ماڈل ٹاون ، گلبرگ اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقوں میں تصدیق شدہ مریض سامنے آئے ۔

کورونا وائرس نے شہر میں پنجے گاڑنے شروع کر دیئے ۔ کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے شہر میں مزید 14 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ نئے سامنے آنے والے مریضوں کا تعلق ڈیفنس ، گلبرگ ، ماڈل ٹاون اور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقوں سے ہے اور ان مریضوں میں ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے بیرون ملک سفر نہیں کیا ۔ شہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 20 ہوگئی۔
پنجاب حکومت کے مطابق اب تک سرکاری اور نجی لیبز کے ذریعے مشتبہ افراد کے ٹیسٹوں کے نتائج کے بعد پنجاب میں 78افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر شہری حکومتی مہم کا حصہ بنیں اور حفاظتی تدابیر پر خود بھی سختی سے عمل کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

مزیدخبریں