(شہزاد خان ابدالی) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے دن سونے کی قیمت میں 300 سو روپے کی کمی دیکھی گئی، تاہم تاحال سونا بلند ترین سطح پر ہونے کے باعث متوسط طبقے کی پہنچ سے تاحال باہر ہے۔
صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونا 300 روپے سستا ہوا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 90000 روپے کا رہا۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 82683 روپے رہے۔الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ہزار چار سو تراسی ڈالر رہی۔
تاہم سونے کی قیمتیں تاحال بلند ترین ہونے کے باعث متوسط طبقہ سونا خریدنے سے گریزاں ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتیں اور قوت خرید میں کمی نے انہیں صرافہ بازاروں سے دور کردیا ہے۔
سونا سستا ہوگیا
19 Mar, 2020 | 07:38 PM