لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی وزیراعظم پر کڑی تنقید

19 Mar, 2020 | 07:35 PM

Read more!

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعدرفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی رہائی کے بعد پہلی پریس کانفرنس، خواجہ سعد رفیق بولے کہ لوہے کے چنے سیاسی مخالفین کو کہہ کر پکارا تھا۔

پیراگون سکینڈل میں گرفتار سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پندرہ مہینے سے زائد کے بعد رہا ہونے پر اپنی رہائشگاہ ڈیفنس میں پہلی پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ لوہے کے چنے کا جملہ سیاسی مخالفین کے لیے بولا لیکن سزا دی گئی جبکہ سابق چیف جسٹس پر بھی تنقید کی۔

خواجہ سعد رفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جن کے کانوں میں سرگوشیاں کرتے ہیں وہ ہم تک پہنچ جاتی ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ یرغمال جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔ ہم نے کسی سےانتقام نہیں لینا لیکن حکومت ناکام ہو چکی۔

دوسری جانب سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی رہائی کے موقع پر لیگی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد کیمپ جیل کے باہر موجود تھی جن کے ہمراہ خواجہ برادران قافلے کی صورت میں اپنی رہائشگاہ ڈیفنس پہنچے۔

سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال اور پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتقام کے طور پر خواجہ برادران کو جیل میں ڈالا، آج عدالتیں انہیں بے گناہ قرار دی رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ نیب کی سختیوں اور ظلم کے بعد آج حق اور سچ کی فتح ہوئی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما علی پرویز ملک، رمضان صدیق بھٹی، وائس پریذیڈینٹ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، چودھری یاسین سوہل میاں محمد سلیم، میاں عمران جاوید، میاں احسن، اعظم سندھو، سابق صوبائی وزیرسید زعیم حسین قادری سمیت دیگر لیگی رہنما بھی خواجہ برادران سے اظہار یکجہتی کے لئے خواجہ برادران کے ہمراہ موجود رہے۔

مزیدخبریں