میر شکیل الرحمان کیس، نیب نے نواز شریف کو طلب کرلیا

19 Mar, 2020 | 07:17 PM

( سعود بٹ ) میر شکیل الرحمان کے خلاف غیر قانونی طور پر اراضی حاصل کرنے کا معاملہ، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو کل نیب میں طلب کرلیا گیا۔

نیب لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کل طلب کیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمان کو خلاف ضابطہ الاٹمنٹ کے راستے پلاٹ دیے، نواز شریف 1986 میں وزیر اعلی پنجاب تھے۔

 نیب کے مطابق نواز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ میر شکیل الرحمن کو 54 کنال اراضی پر مشتمل پلاٹس الاٹ کیے تھے۔

واضح رہے نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں میر شکیل الرحمان کا 12 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

نیب نے جنگ اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کو مذکورہ کیس میں گرفتار کا جبکہ نیب میں شکایات کے بعد میر شکیل الرحمان کی دوسری پیشی تھی۔

مزیدخبریں