کورونا وائرس، محکمہ سوشل سیکورٹی کے افسران پر بڑی پابندی

19 Mar, 2020 | 06:05 PM

( سعود بٹ ) کورونا وائرس کے پیش نظر ادارہ پنجاب سوشل سیکورٹی کے بڑے اقدامات، تمام حاملہ خواتین، گزشتہ تیس دن کے اندر بیرون ملک سفر کرنے والے تمام افسران و ماتحت عملہ کو تاحکم ثانی دفتر حاضری سے روک دیا گیا۔

ترجمان ڈاکٹر بابر بندشہ کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ادارہ سوشل سیکورٹی میں تعینات تمام حاملہ خواتین کو تاحکم ثانی دفتر حاضری سے روک دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ تیس دن کے اندر بیرون ملک سفر کرنے والے تمام افسران و ماتحت عملہ کو بھی تاحکم ثانی حاضری سے روک دیا گیا ہے،تاہم ایسے ملازمین کیلئے جوائینگ رپورٹ کے بعد کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر بابر بندیشہ کے مطابق سوشل سیکورٹی کے تمام ہسپتال اور ڈائریکٹوریٹ (میڈیکل سائیڈ) معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جبکہ سوشل سیکورٹی ڈائریکوریٹ (ریکوری سائیڈ) ضروری عملہ کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

سوشل سیکورٹی ہیڈآفس میں بھی ضروری عملہ کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں