ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی

پنجاب اسمبلی میں غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) کورونا وائرس کا خدشہ، پنجاب اسمبلی میں بھی احتیاطی تدابیر، اسمبلی سیکرٹریٹ کے فلور پر جراثیم کش سپرے، غیر ضروری افراد کے داخلے پر پابندی، 50 سال سے زائد عمر کے سٹاف کو تاحکم ثانی رخصت پر بجھوانے پرغور کیا جارہا ہے۔

 چین میں تباہی پھیلانے والا وائرس دنیا کے 152 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس 8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی قدم جما لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 304افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات جاری ہیں، اس سلسلے میں جہاں اسمبلی سیکرٹریٹ میں جراثم کش سپرے کیا گیا وہیں اراکین اسمبلی سے ایم پی اے ہوسٹل بھی خالی کرا لیاگیا ہے، جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سےسٹاف کو کم کرنے کے لیے50 سال سے زیادہ عمر کےافسر اور ملازمین کو رخصت پر بجھوانے پر غور کیا جا رہا ہے، دفتر نہ آنے والے افسر ٹیلی فون اور انٹر نیٹ پرضروری دفتری ہدایات دیتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer