ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ جاتےجاتےافسران کو نواز گئے

سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ جاتےجاتےافسران کو نواز گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور چودھری) سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ جاتےجاتےافسران کو نواز گئے، 52 افسران کودو،دوانکریمنٹ ایڈوانس میں دے دیئے گئے۔

سابق چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ریٹائرمنٹ سے ایک روز قبل اپنے منظور نظرافسراور سٹاف کو نوازنے کے لیےنوٹیفیکیشن جاری کیا. نوٹیفیکیشن کےمطابق ایڈیشنل رجسٹرار اسحاق اور افضل کھوکھرکوانکریمینٹ دیا گیا ہے جبکہ ان دونوں افسران نےچیف جسٹس کےساتھ کام ہی نہیں کیا اور لمبی چھٹیوں پرتھے، چھٹیوں پر ہونے کے باجود ان دونوں افسران کوبھی دو انکریمنٹ دیئے گئے.

نوٹیفیکیشن کے مطابق سابق رجسٹرار اشترعباس،سعید شبیر حسین شاہ،سیکرٹری کو چیف محمد صالح،ایڈیشنل رجسٹرار محمد مسعود مظہر کو بھی دو ایڈوانس انکریمنٹ دیئےجائیں گے. انکریمنٹ لینے والوں میں پرائیویٹ سیکرٹری شہباز حسین،فیاض الحسن اور جمیل حسین،پرسنل اسسٹنٹ محمد اشتیاق،کوآرڈینیٹرارشاد خان،محمد رزاق،ڈیٹا انٹری آپریٹرمحمد احمد،کورٹ اٹینڈ تاج محمد،آفس اٹینڈ محمد فیاض اورعمان منظورسمیت ڈرائیورمحمد فاروق،محمد نواز،محمد ندیم اور محمد ارشد کےنام شامل ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔