ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرونا وائرس پی ایس ایل فائیو، تمام غیر ملکی کھلاڑی براڈ کاسٹرز صحت مند قرار

کرونا وائرس پی ایس ایل فائیو، تمام غیر ملکی کھلاڑی براڈ کاسٹرز صحت مند قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں براڈ کاسٹرز اور آفیشلز کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں، پی سی بی  نے کورونا وائرس کے تمام 128 ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کردی۔

پاکستا کرکٹ بورڈ  کے مطابق کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈ کاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ لیے گئے، تمام کھلاڑیوں اور سٹاف کے ٹیسٹ کلئیر آئے ہیں،  وسیم خان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی  کسی خدشہ کے بغیر  اپنے اہلِ خانہ کا حصہ بن گئے ہیں، پی سی بی  نے احساسِ ذمہ داری کے تحت  ٹیسٹ  کروانے کا فیصلہ کیا۔

  پاکستا کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 17مارچ  کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ٹیسٹ لئے گئے، ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 16 مارچ کو  لئے گئے تھے اور ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ بھی کلیئر ہیں۔  

 وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ حالات جلد معمول پر آئیں گے ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، غیر ملکی کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز اپنے اپنے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer