ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، پنجاب کے دو بڑوں کا مصافحہ کرنے سے گریز

کورونا وائرس، پنجاب کے دو بڑوں کا مصافحہ کرنے سے گریز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) ہاتھ ملانے سے گریز کریں،کورونا وائرس سےبچاؤ کی احتیاطی تدابیر، پنجاب کےدو بڑوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے دور سے ایک دوسرے کو سلام کیا۔

چین میں تباہی پھیلانے والا وائرس دنیا کے 175 ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک یہ وائرس  8969 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے، جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار ابھی بھی زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں، اس خطرناک وائرس نے اب پاکستان میں بھی قدم جما لیے، پاکستان میں کورونا سے 2 افراد ہلاک جبکہ 304افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اس جان لیوا وائرس سے بچنے کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ لوگوں سے ہاتھ ملانے ، میل جول اور خاص طور پر انجان لوگوں سے دور رہیں، کئی اداروں میں ایکدوسرے سے ہاتھ ملانےپر پابندی عائد کردی گئی۔

گورنر ہاؤس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے  پنجاب کےدو بڑوں نےایک دوسرے مصافحہ کرنے سے گریز کیا، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ایک دوسرے کو دور سے سلام کیا اور حال احوال دریافت کیا، انہوں نے اپنے سٹاف کو بھی ہدایات جاری کیں کہ مصافحہ کرنے کی بجائے سینے پرہاتھ رکھ کریا آواز بلند سلام کریں۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer