ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: کورونا وائرس کا خدشہ، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی گئی، لائسنس کا اجراء، تجدید، ٹریننگ سکول اورمیڈیکل سکریننگ لیب بھی بند، اتھارٹی کا ستر فیصد سٹاف بھی کم کردیا گیا۔

       تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہیڈکوارٹر میں پبلک ڈیلنگ بند کر دی ہے۔

ہیڈکوارٹر میں لائسنس کا اجراء اور تجدیدی سیکشن تاحکم ثانی بند کر دیا گیا، وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث اتھارٹی کا ستر فیصد سٹاف کم کر دیا گیا ہے۔

فوڈ ورکرز کی تربیت کیلئے ٹریننگ سکول اور میڈیکل سکریننگ کیلئے میڈیکل لیب بھی بند کر دی گئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer