سکول ایجوکیشن نے 36 اضلاع کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

19 Mar, 2020 | 12:24 PM

Shazia Bashir

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ پہلے، وہاڑی دوسرے، چکوال تیسرے نمبر پر رہا، تعلیمی کارکردگی کے اعتباز سے لاہور کا 26 واں نمبر رہا۔

       وزیر اعلی پنجاب روڈ میپ کے مطابق سکول ایجوکیشن نے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، تعلیمی کارکردگی رپورٹ فروری کے مہینے کی جاری کی گئی۔

 تعلیمی کارکردگی میں سیالکوٹ پہل، وہاڑی دوسرے اور چکوال تیسرے نمبر پررہا۔ تعلیمی کارکردگی رپورٹ میں لاہور 26 ویں نمبر پر رہا، اسی طرح ننکانہ صاحب چوتھی، منڈی بہاوالدین پانچویں، سرگودھا چھٹی، گجرات ساتویں، اٹک آٹھویں نمبر پر رہا۔

جہلم نویں، قصوردسویں، لودھرا گیارہویں اور بہاولپور بارہویں پوزیشن پر رہا، فیصل آباد تیرہویں، ملتان چودہویں اور راولپنڈی پندرہویں پوزیشن پر رہا۔

 یادرہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی کارکردگی رپورٹ سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری، ایل این ڈی ٹیسٹ، انفرسٹرکچر، رجسٹریشن، داخلوں اور سہولیات کی فراہمی پر جاری کی ہے۔

 پنجاب ٹیچرز یونین ضلع لاہور کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور میں قابل افسران کی فراہمی کے باوجود لاہور کی کارکردگی بہتر نہ ہونا انہتائی تشویشناک ہے حالانکہ صوبائی وزیر تعلیم خود بھی زیادہ وقت لاہور میں ہی گزارتے ہیں۔

مزیدخبریں