پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 ہلاکتیں، پنجاب حکومت کے تھنک ٹینکس نے سر جوڑ لئے

19 Mar, 2020 | 12:04 PM

وقار نیازی

(ریحان گل) کورونا وائرس کےنقصانات سےکیسےبچا جائے؟ پنجاب حکومت کےبڑوں نےسر جوڑ لیے، کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد اور لاک ڈاون کی صورت میں غربت کی سطح سےنیچے رہنے والے افراد کو مالی امداد دینےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

پاکستان میں کورونا وائرس سے دو ہلاکتوں کےبعد تھرتھلی مچ گئی۔  کورونا وائرس کےنقصانات سےبچنے اور اس کے ازالے کے لئے پنجاب حکومت کے تھنک ٹینکس نے سر جوڑ لیےہیں۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کو مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیےسوشل پروٹیکشن اتھارٹی کو ڈیٹا تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مالی امداد کے لیےغربت کا سکور 20 فیصد سےبڑھا کر 40 فیصد تک کرنے کی تجویز زیرغور ہے جبکہ شہروں کےلاک ڈاون کی صورت میں غربت کی سطح سے نیچے رہنے والے افراد کوبھی مالی امداد فراہم کی جائے گی، پنجاب حکومت نےمعاشی،صحت اور سوشل پروٹیکشن سےمتعلقہ گروپس تشکیل دے کر ہنگامی بنیادوں پر پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ پاکستاں میں بھی دو ہلاکتوں کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں کوروناسےہلاک ہونے والاپہلاشخص مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیرعلاج تھا۔ 50سالہ شخص ایک ہفتہ قبل سعودی عرب سے آیا تھا۔ دوسرا 36سالہ متاثرہ مریض پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیرعلاج تھا۔  وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمورجھگڑا کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق ہنگوسے ہے۔

دوسری جانب کوروناکے مریضوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے۔ ملک میں مریضوں کی تعداد تین سوچارہوگئی ہے۔  پنجاب میں اب تک 33، سندھ میں 208اورخیبرپختونخوامیں 19 مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے، بلوچستان میں مزید7کیسزآنے سےمجموعی تعدادتئیس ہوگئی۔ اسلام آباد میں سات کیسزہیں۔  گلگت بلتستان میں تیرہ اورآزادکشمیرمیں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ سندھ میں پچپن نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے، سکھرمیں ایک سواکاون،کراچی میں56اورحیدرآبادمیں ایک مریض زیرِعلاج ہے۔لاہورکے علاقے گلبرگ میں ایک اورخاتون میں کروناوائرس کی تصدیق ہوگئی۔

Deaths Confirmed cases Province
7  Islamabad (capital)
33 Punjab 
208 Sindh 
2 19 KpK 
23 Balochistan 
13 Gilgit 
1 Azad kashmir 
2 304 Total

کورونا وائرس پاکستان سمیت  175 ملکوں میں پھیل چکا ہے۔  پوری دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 8969 ہو گئی ہے۔ اٹلی میں مزید475افراد کی جان چلی گئی ، تعداد2978ہوگئی۔  چین میں مزید آٹھ اموات ، تعداد 3245 ہو گئی۔ امریکا میں مزید پانچ ، جنوبی کوریا میں سات ،جاپان میں تین ہلاکتیں ہوگئیں، ترکی میں دوسرا مریض بھی چل بسا۔ فرانس میں ہلاکتوں کی تعداد 264 ہو گئی۔ 2امریکی ارکان کانگریس میں بھی وائرس کی تصدیق، 49امریکی فوجی بھی متاثر ہوچکے ہیں۔ جرمن چانسلر نے دوسری جنگ عظیم کے بعد اسے دوسرا بڑا چیلنچ قراردیدیا۔ 

مزیدخبریں