(ندیم خالد) شاہدرہ میں صوفے بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی, لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
اچانک لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا، ریسکیوکی5گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو آپریشن میں5گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو حکام کا کہناہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔
شاہدرہ، صوفہ بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی
19 Mar, 2020 | 10:44 AM