مہوش حیات انجیلینا جولی کی پروڈکشن ”مائی ورلڈ“ میں شامل

19 Mar, 2020 | 09:53 AM

Shazia Bashir

 (زین مدنی ) صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات ہالی ووڈ کی سپر سٹار انجلینا جولی کی تیار کردہ بی بی سی پروڈکشن ” مائی ورلڈ“ میں شامل کرلی گئیں۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں کہ بی بی سی ورلڈ کے لیے میرا انٹرویو جلد ہی نشر کیا جائے گا۔ مہوش حیات نے مزید کہا کہ انجیلینا جولی کا یہ پہلا ٹی وی شو ہے، جس کی کہانی جتنی سننے میں اچھی ہے۔

 مجھے امید ہے لوگوں کو اس سے بھی بڑھ کر پسند آئے گی۔ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انجیلینا نے اپنے شو کے لیے ایک عمدہ تصور تخلیق کیا۔

 جس کا مقصد ناظرین کو دنیا میں جاری امور سے آگاہ کرنا ہے، اس سے مداحوں کو بین الاقوامی امور کے بارے میں اپنی رائے پیدا کرنے میں مدد کے لیے حقائق اور اعداد و شمار بھی پیش کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں