ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاپنگ مالز، دکانیں اور ہوٹلز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

 شاپنگ مالز، دکانیں اور ہوٹلز رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ، شہزادخان) اپیکس کمیٹی کا اجلاس، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اہم اقدامات، بڑے شاپنگ مالز، ہوٹلز،  دکانیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کورونا وائرس کی صورتحال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، شہریوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رات 10 بجے کے بعد کسی قسم کی کمرشل سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بڑے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند کیے جائیں گے جبکہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مری کو سیاحوں کیلئے مکمل بند کردیا جائے گا جبکہ سبزی، فروٹ منڈیوں کیلئے بھی ایس او پیز جاری کیے جائیں گے، جن پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ اور سخت کارروائی کی جائے گی، میڈیکل سٹورز اور اشیائے خورونوش کی مارکیٹس فی الحال کھلی رکھی جائیں گی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور حالات کی خرابی کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer