(زین مدنی ) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا وائرس کے پھیلا ﺅ کے خدشے کے پیش نظر مشورہ دیا ہے کہ دوسروں سے ملنے جلنے سے گریز کرتے ہوئے معاشرتی تنہائی اختیار کرلی جائے۔
ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرماہرہ خان نے فالوورز کو احتیاط کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ جس حد تک ممکن ہوسکے معاشرتی طور پر علیحدگی اختیار کرلیں۔
یہ بہت اہم ہے، آپ وائرس کو پھیلنے سے بچاتے ہوئے زندگیاں بچا سکتے ہیں، اداکارہ نے ٹویٹ میں ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی۔