(حسن خالد) شہر میں کورونا وائرس کے حملے جاری،لاہور کی رہائشی ایک اور خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، 5 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کُل تعداد 6 ہو گئی ہے، چارمریض میو ہسپتال اے وی ایچ رومزمیں قائم آئسولیشن وارڈز میں زیرعلاج ہیں جبکہ ایک مریض کوپاکستان کڈنی لیور انسٹیٹیوٹ آئسولیشن وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،گلبرگ حسین چوک کی رہائشی خاتون میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،متاثرہ خاتون چند روز قبل بیرون ملک سے آئی تھی۔
محکمہ صحت نے خاتون کو آئسولیشن میں علاج کے لیے منتقل کردیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق مریضہ کے قریبی لوگوں کے ٹیسٹ بھی شروع کردیے ہیں۔ لاہور کے میو ہسپتال میں کورونا وائرس کےمشتبہ مریضوں کی12ہو گئی ہے۔