’’حکومت کو مسائل ورثے میں ملے ہیں، جنہیں جلد حل کرلیا جائے گا‘‘

19 Mar, 2019 | 11:45 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری سے مختلف وفود نے ملاقاتیں کیں، اعجاز احمد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں ہونے والی ملاقاتوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز احمد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ورثے میں مسائل ملے ہیں جنہیں حل کرنے کے لئے وقت درکار ہے، حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے، عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

مزیدخبریں