نہر کنارے سے نامعلوم بچی کی لاش برآمد

19 Mar, 2019 | 10:51 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( فہد علی ) مسلم ٹاؤن میں نہر کے کنارے سے گداگر بچی کی لاش برآمد، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ مسلم ٹاؤن کے علاقے میں نہر کنارے ایک گداگر بچی کی لاش ملی ہے، جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ لاش پر کسی قسم کے تشدد کے نشان موجود نہیں ہیں پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

مزیدخبریں