ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائلڈ کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ کورٹ کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: زیادتی کیس میں بچوں کوسزا سنانے کے بعد عدالت نے بچوں کی تربیت ٹھیک نہ کرنے پر گارڈین کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ بچوں کو بُری سوسائٹی میں بیٹھنے سے روکنا گارڈین کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد اختر بھنگو کی عدالت میں تھانہ لوہاری کا ایک ایسا کیس پندرہ پندرہ سال کے دو بچوں معیب اشفاق اور اسد یاسین کا پیش کیا گیا جس میں دونوں نابالغ لڑکو ں پر پندرہ سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کا الزام تھا۔ عدالت نے بچی سے زیادتی پر دونوں نابالغ بچوں کو جرم ثابت ہونے پر دو دو سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، عدالت نے دونوں بچوں کو اصلاح کے لیے فیصل آباد میں بچوں کے لیے بنائے گئے اصلاحی ادارے میں دو دو سال کے لیے بھجوا دیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں لکھا کہ بچوں کی نقل وحرکت پرنظررکھنا ماں باپ کا کام ہے، اگر بچے غلط سوسائٹی میں جا رہے ہیں تو ان کو روکنا گاڑدین کا فرض ہے، ماں باپ کی غفلت کی وجہ سے دونوں بچے غلط راستے پر چل نکلے لہذا ماں باپ کو بھی ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہےاور یہ رقم متاثرہ بچی کے اکائونٹ میں منتقل کی جائے۔ چائلڈ کورٹ کے جج محمد اختر بھنگو نے اصلاحی ادارے کے انچارج کو دونوں بچوں کوایک اچھا شہری بنانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا، عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی حکم دیا کہ بچوں کے لئے اصلاحی ادارے فیصل آباد کی طرح لاہور میں بھی قائم کیے جائیں تاکہ نابالغ بچوں کی اصلاح کو یقینی بنایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer