گلوکارہ میشا شفیع کیلئے ایک اور بری خبر

19 Mar, 2019 | 07:16 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین ) سیشن عدالت نے گلوکارہ کے گواہان کے ناموں کی فہرست فراہم کرنے سے متعلق درخواست مسترد کر دی، علی ظفر کے مقابلے میں گلوکارہ میشا شفیع عدالتی جنگ ہارتی دکھائی دینے لگی ہیں۔

گلوکارہ میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کیس میں علی ظفر کے گواہان کی فہرست حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی، جس کو سیشن عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے میشا شفیع کی درخواست پر محفوظ کیا فیصلہ سنایا۔ گلوکار علی ظفر کی جانب سے رانا انتظار حسین ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے اور کہا میشا شفیع کی درخواست قانون کے مطابق نہیں ہے۔ عدالت گواہان کے بیانات قلمبند کررہی ہے اس سٹیج پر گواہان کے ناموں کی فہرست فراہم کرنا ممکن نہیں اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔

  علی ظفر کے وکیل نے کہا گلوکارہ میشا شفیع شاید گواہان کو خریدنے کیلئے ان کے نام مانگ رہی ہیں، گواہان باقاعدہ اپنی شہادت قلمبند کروا رہے ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو شہادت کیلئے طلب کرلیا۔

واضح رہے علی ظفر نے جنسی ہراسگی کے الزام سے متعلق میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں